بیوی نے یہ کہہ کر کھانابندکردیاکہ ایک اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے‘سینیٹردنیش کمارپھٹ پڑے

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹر دینش کمارنے خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں اہلیہ کے بارے میں انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کہہ کر میرا گھر کا کھانا بند کر دیا کہ سینیٹر ہو کر ایک بینک اکائونٹ نہیں کھلوا سکتے ۔بدھ کے روز سینیٹ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار پھٹ پڑے اور انکشاف کیا کہ بنک اکائونٹ نہ کھلنے کی وجہ سے مجھ پر گھر میں کھانا بند کر دیا گیا‘ انہوںنے کہاکہ اسٹینڈرڈ چارٹر ڈ بنک نے کئی ماہ تک مجھے اکائونٹ کھلوانے کی اجازت نہ دی اور مجھے کئی بار بنک جانا پڑا اسی طرح میرا بیٹا جو باہر جارہا تھا اس کا بنک اکائونٹ میری وجہ سے نہیں بنا۔