بے نظیر بھٹو کی بلاول بھٹو زر داری کو نصیحت کی ویڈیو وائرل

29 جولائی ، 2022

.اسلام آباد (خبرایجنسی)پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو کردار سے متعلق نصیحت دے رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینظیر بلاول سے مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ یہ یاد رکھو! جو لوگ دکھاوا کرتے ہیں اْن میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے،محترمہ بینظیر نے اپنے بیٹے سے کہا کہ جن کا کردار مضبوط ہوتا ہے اْنہیں کبھی دکھاوے یا کسی سے چیزیں لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی،سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو پر صارفین اپنی رائے کا کْھل کر اظہار کر رہے ہیں اور سابق وزیر اعظم کی اس نصیحت کو آج کی پیڑھی کے لیے مثال قرار دے رہے ہیں۔