کراچی (اسد ابن حسن)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے دو مختلف کارروائیوں میں دبئی جانے والے دو مسافروں کے قبضے سے دو کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ویلیو کروڑوں روپے ہے۔ اے ایس ایف کے عملے نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر دوبئی جانے والے مسافر شمشیر خان سے 1676 گرام آئس ہیروئن اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر دوبئی جانے والے مسافر عابداللہ سے 650 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ مسافر شمشیر خان نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں جبکہ عابداللہ نے بیگ کےاندر موجود شلواروں کے ازار بندوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں-
اسلام آباد اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں کیپیٹل پولیس نے پی ٹی...
کراچی سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، آل سندھ اسکولز اینڈ کالجز...
اسلام آباد پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے حکومت اور اپوزیشن میں شامل سیاسی رہنماؤں...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی ،...
راولپنڈیہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نقص امن کے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے...
کراچی امریکہ سے اسلام آباد پہنچے مسافر کا 27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر پر مشتمل گمشدہ پاؤچ سول ایوی...
پشاور خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صوبہ کے تمام معاملات مبینہ طور پر گورنر ہاؤس سے...
کراچی مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ، ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ...