دو ایرانی سائنسدانوں نے کیمسٹری اور بہترین سائنسی کتاب کے شعبوں میں کامسٹیک ایوارڈ جیت لیا

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) دو ایرانی سائنسدانوں پروفیسر علی اے موسوی مواحدی اور ڈاکٹر اسماعیل غوانلو نے باالترتیب کیمسٹری اور بہترین سائنسی کتاب کے شعبوں میں کامسٹیک ایوارڈ 2021جیت لیا، کامسٹیک نے مصطفیٰ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے کامسٹیک ایوارڈ 2021 کے ایوارڈ یافتگان کے اعزاز میں ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد تہران میں کیا۔