لندن فائر بریگیڈ کو اپنے ہر اقدام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، واچ ڈاگ کی رپورٹ

29 جولائی ، 2022

لندن (پی اے) واچ ڈاگ کی ایک رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ لندن فائر بریگیڈ (ایل ایف بی) کو اپنے ہر اقدام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہر میجسٹی انسپکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز (ایچ ایم آئی سی ایف آر ایس) کا کہنا ہے کہ کچھ رسپانڈرز دہشت گردی واقعات کے حوالے سے بدستور غیر تربیت یافتہ ہیں۔ لندن فائر بریگیڈ (ایل بی ایف) کے تمام سٹاف میں اقدار اور رویئے دکھائی نہیں دیئے اور اس میں خواتین کیلئے سٹیشن سہولتوں کی فراہمی میں سست روی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی لندن میں لگنے والی بڑی آگ میں ایل ابف بی کے ردعمل کی تعریف کی گئی لیکن رپورٹ کا کہنا تھا کہ زمین کے نیچے گہرے مسائل باقی ہیں۔ انسپکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے انسپکٹر میٹ پار کا کہنا ہے کہ 2019ء میں ہماری پچھلی انسپکشن میں جن مسائل کی نشان دہی کی گئی تھی، مجموعی طور پر لندن فائر بریگیڈ کی قیادت نے ان مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں واضح عزم کا اظہار کیا ہے، تاہم ہمیں ابھی تک ایسا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا ہے، جس سے یہ پتہ چلے کہ اس سمت میں مطلوبہ بہتری واقع ہو ئی ہے۔ انسپکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی رپورٹ کے مطابق 31مارچ 2021ء تک کے سال میں لندن فائر بریگیڈ (ایل بی ایف) کے رسپانس ٹائمز اوسطاً 6منٹ اور 24سیکنڈ رہے جو ملک میں تیز ترین رسپانس ٹائمز میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے تقریباً نصف کال آؤٹ غلط الارم پر تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ضروری الارمز پر کال آئوٹ کو کم کرنے کیلئے کچھ زیادہ کام نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019ء کی انسپکشن میں جن ایریاز میں مسائل کی نشان دہی کی گئی تھی، ان سے نمٹنے کیلئے لندن فائر بریگیڈ (ایل ایف بی) نے معمولی کام کیا۔ جن 11 ایریاز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ان میں انڈرسٹینڈنگ اینڈ پریوینشن فائرز اور دیگر خطرات، وسائل کا زیادہ بہتر استعمال اور فیئر نیس اور ڈائیورسٹی کے فروغ کو یقینی بنانا شامل تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے یہ جج کیا گیا تھا کہ بریگیڈ میں درست سکلز والے صحیح افراد کی خدمات کا حصول ناکافی اور نامناسب ہے لیکن یہ صورت حال اب بھی موجود ہے اور اس میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مصنف نے نوٹ کیا کہ لندن فائر بریگیڈ نے لندن میں 8517 ہائی رائز بلڈنگز کا آڈٹ کیا تھا جو کہ انگلینڈ میں کسی اور فائر اینڈ ریسکیو سروس سے کہیں زیادہ ہیں۔ گرینفل ٹاور انکوائری رپورٹ کے فیزون میں دی گئی 29 سفارشات پر لندن فائر بریگیڈ نے 29 اقدامات میں سے 26 پر عمل درآمد کیا جو کہ فروری 2021ء کے چار سے زیادہ ہے۔ مسٹر پار نے مزید کہا کہ کچھ ایریاز میں اچھی پیشرفت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر 2018ء میں ہم سٹاف کیلئے رسک کریٹیکل ٹریننگ کی تربیت کے حوالے سے تشویش کا شکار تھے جیسا کہ انسیڈنٹ کمانڈ اور ایمرجنسی فائر انجن ڈرائیونگ۔ انہوں نےکہا کہ ایل بی ایف نے پہیہ گھما دیا اور اب یہ معاملہ تشویش کا باعث نہیں رہا ہے۔ مسٹر پار نے کہا کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ لندن فائر بریگیڈ (ایل بی ایف) تشویش کے یاعث ایریاز میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے اور ہم اس کی پیشرقت کو انتہائی قریب سے مانیٹر کرنے کو جاری رکھیں گے۔ لندن میں گزشتہ دونوں ایکسٹریم ہیٹ ویو کی وجہ سے وائلڈ فائر کے کئی واقعات پیش آئے تھے، جن میں درجنوں پراپرٹیز تباہ ہو گئی تھیں جبکہ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایکسٹریم ہیٹ ویو سے آگ لگنے کے زیادہ خطرات ہیں، اسی لئے حکومت اور فائر بریگیڈ سروسز نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھاس، پرائیویٹ پارکس اور گارڈنز میں باربی کیو نہ کریں کیونکہ ہیٹ ویو کی وجہ سے گھاس خشک ہو گئی ہے جو تیزی کے ساتھ آگ پکڑتی ہے۔ لندن میں ایک ہی دن میں آگ لگنے کے چھ واقعات ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے فائر سروس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لندن فائر بریگیڈ کمشنر اینڈی راس نےاعتراف کیا کہ ہمیں فائر بریگیڈ سروس میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ کہ ہم ایک طویل سفر کے آعاز پر ہیں اور ایک بڑی اور پیچیدہ آرگنائزیشن میں بنیادی تبدیلیاں لانے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے ایکسٹریم ہیٹ ایونٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے فائر فائٹرز ان سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہائی چیلنجنگ صورت حال میں بھی لندن کے عوام کا تحفظ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ اینڈی راس نےکہا کہ لندن فائر بریگیڈ کی تنظیم کو بہتر بنانے کیلئے ان کی جرات، ہمت اور ڈیڈیکیٹڈ سروسز کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لندن کے ریذیڈنٹس کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اب دو سال پہلے کے مقابلے میں بریگیڈ ہیں اور یہ کہ ہم نے خاصی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ میں اور نہ ہی میرا سٹاف آپ کیلئے ہماری سروسز میں بہتری لانے کے طریقوں کی تلاش بند کرے گا۔ میئر لندن کے ترجمان نے کہا کہ میئر لندن صادق خان انسپکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز (ایچ ایم آئی سی ایف آر ایس) کی نئی رپورٹ کی فائنڈنگز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مطمئن ہیں کہ بریگیڈ اور کمشنر اس ٹاسک کے پھیلائو کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فائر بریگیڈ میں تبدیلی لانے کیلئے اوپن ہیں اور اس میں مطلوبہ بہتری کو ڈلیور کرنے کے سلسلے میں بھی پرعزم ہیں۔