حراخواجہ کی سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی میں فرسٹ کلاس پوزیشن

29 جولائی ، 2022

مانچسٹر (جنگ نیوز)مانچسٹر کی حرا خواجہ نے مانچسٹر یونیورسٹی سے سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی میںفرسٹ کلاس لے کریونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ حرا خواجہ پہلی پاکستان نژاد طالبہ ہیں جنہوں نےیہ اعزاز حاصل کیا ہے پاکستانی کمیونٹی نے حرا خواجہ کی اس شاندار کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور دیگر پاکستان نژاد طلبہ کو بھی کہا ہے کہ وہ بھی تعلیمی میدان میں حرا خواجہ کی طرح قابل ذکر مقام حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔