لوٹن کو سماج مخالف رویوں سے نمٹنےکیلئےفنڈزدیئے جائیں گے

29 جولائی ، 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن ساؤتھ کو سماج مخالف رویوںسے نمٹنےکیلئے £294000دیئے جائیں گے۔ اس علاقے کو سماج مخالف رویئے کو کم کرنے میں مدد کیلئے بہتری کیلئے فنڈز ملیں گے۔بیڈفورڈ شائر کی پولیس اور کرائم کمشنر کی جانب سے سیفر سٹریٹس اسکیم سے فنڈ حاصل کرنے کے بعد کمیونٹی سیفٹی کے منصوبوں میں £1 ملین سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ لوٹن کے مقامی اخبار کے مطابق لوٹن ساؤتھ وارڈ کو سماج مخالف رویئے سے نمٹنے کیلئے £294000ملنا ہے۔ لوٹن کونسل میں نیبر ہڈ کی سروسز کے سروس مینجر وکی ہاکس نے کہا کہ یہ لوٹن کیلئے بہت اچھی خبر ہے جو ہمیں ایسے اقدامات کی فراہمی اور حمایت جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے جو اعلیٰ سطح کے غیر سماجی رویئے کے ساتھ رہائشی علاقوں میں پائیدار تبدیلیوں کو نافذ کرتے ہیں۔