مانچسٹر( غلام مصطفی مغل) محکمہ شاہرات نارتھ ویسٹ نے کہا ہے کہ 18جولائی سے 5اگست 2022 رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک m56 جنکشن 5 تا 7 بند رہیں گے اور پیر تا جمعہ کے دنوں تک متبادل راستہ سے جانا ہوگا۔ھفتہ اور اتوار اس میں شامل نہیں ہیں، ہائی وے نے متبادل راستہ جو 35 منٹ تاخیر سے ائر پورٹ پر جائے گا، وہ راستہ متعارف کرادیا گیاہے، مانچسٹر شہر اور بریڈ فورڈ اولڈہم،بولٹن،اسٹاک پورٹ، بری، آشٹن انڈر لائن،برنلے، بلیک برن کے شہروں کو 56m سے ہوکر مانچسٹر ائر پورٹ پر جاتا ہےمتبادل راستہ لوکل شاہراہ ہے اور یہاں سے جانے پر زیادہ وقت لگے گا،اس لیے آگاہ کیا گیا ہے ، مانچسٹر ائرپورٹ جانے والے افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کریں، موٹروے 56m پر مرمت کا کام کیا جارہا ہے، پریس ریلز کے مطابق جو لوگ ائرپورٹ پر جارہے ہیں وہ گھر سے جلدی نکلیں تاکہ اپنی پرواز لینے میں کامیاب ہو سکیں،کیونکہ مانچسٹر ائرپورٹ پر پہلے ہی مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اپنی پرواز کیلئے مقررہ وقت پر پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ طے شدہ پروگرام پر عمل کریں تاکہ پریشانی سے بچ سکیں ،محکمہ شاہرات نے مسافروں سے معزرت بھی کی ہے۔
کراچی دنیا کے مختلف ملکوں میں بینکاری کے شعبے میں بحران بدستور جاری ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال کی وجہ سے...
تہران ایران کے صدرابراہیم رئیسی سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نے سعودی...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر...
پیرسفرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔فرانس میں فروری سے حکومتی مجوزہ...
تبلیسی جارجیا میں شدید عوامی رد عمل کے بعد حکومت نے ’ٹرانسپیرنسی آف فارن ایجنٹس‘ اور ’رجسٹریشن آف فارن...
کیو / یوکرین روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔عالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری...
میڈرڈ اسپین میں انجینئر وں نے غلطی سے سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار کرلیں۔ ٹرینوں کو جدید بنانے کے چکر میں...
واشنگٹن امریکی ریاست اوہائیو میں دھاتوں کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں...