برسلز (حافظ انیب راشد) یورپ میں نومبر کے مہینے میں گیس کی قیمتوں میں 10گنا اضافہ ہوجائے گا۔ یہ بات یورپین ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز یورپ میں گیس کی قیمت نے 200یورو فی MHW کی حد عبور کر لی ہے جس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قیمت اگست میں 214اور نومبر میں217 یورو فیMHW ہوجائے گی۔ گیس کی قیمت میں یہ اضافہ گذشتہ ایک سال پہلے کے قیمت کے مقابلے میں 10گنا زائد اور ایک ریکارڈ ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی سپلائی میں مسلسل کمی کے خطرے پیش نظر ہورہا ہے۔ حالانکہ گذشتہ روز یورپین وزرائے توانائی نے برسلز میں منعقد ہونے والے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں اس صورتحال سے نمٹنے اور مارکیٹ کو استحکام دینے کیلئے یورپین یونین میں آئندہ 6 ماہ کیلئے 15 فیصد گیس کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس سے مارکیٹ میں استحکام نہیں آرہا۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف حکومتیں گیس کی ʼراشننگ کا طریقہ اختیار کریں گی۔ جس سے عام آدمی کی زندگی میں مزید سٹریس بڑھے گا۔
کراچی دنیا کے مختلف ملکوں میں بینکاری کے شعبے میں بحران بدستور جاری ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال کی وجہ سے...
تہران ایران کے صدرابراہیم رئیسی سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نے سعودی...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر...
پیرسفرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔فرانس میں فروری سے حکومتی مجوزہ...
تبلیسی جارجیا میں شدید عوامی رد عمل کے بعد حکومت نے ’ٹرانسپیرنسی آف فارن ایجنٹس‘ اور ’رجسٹریشن آف فارن...
کیو / یوکرین روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔عالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری...
میڈرڈ اسپین میں انجینئر وں نے غلطی سے سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار کرلیں۔ ٹرینوں کو جدید بنانے کے چکر میں...
واشنگٹن امریکی ریاست اوہائیو میں دھاتوں کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں...