دی ہیگ ( نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا بھر میں کافی کچھ بدل رہا ہے مگر اس کے نتیجے میں 2 ممالک کے درمیان سرحد میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔سوئٹزر لینڈ اور اٹلی کی الپس کی برفانی چوٹیوں پر موجود سرحد گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے بدل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک پہاڑی لاج تنازع کا باعث بن گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ سرحدی لکیر گلیشیئر کے پگھلتے پانیوں کے باعث بدل رہی ہے۔تھیوڈل گلیشیئر کے پگھلنے سے پانی ایک چوٹی پر تعمیر کیے جانے والے لاج Rifugio Guide del Cervino کے نیچے جمع ہورہا ہے۔یہ لاج 1984 میں تعمیر ہوا تھا اور اس وقت مکمل طور پر اٹلی کی سرزمین میں تھا مگر اب گلیشیئر کے پگھلنے کے نتیجے میں تیکنیکی طور پر اس کا دو تہائی حصہ جنوبی سوئٹزر لینڈ میں آگیا ہے۔حال ہی میں اس جگہ جانے والے 59 سالہ سیاح فریڈرک نے پوچھا کہ کیا ہم سوئٹزر لینڈ میں ہیں؟۔یہی سوال سوئٹزر لینڈ اور اٹلی کے درمیان کئی برس تک سفارتی مذاکرات کا حصہ بھی بنا رہا جس کا جواب جاننے کے لیے 2018 سے کوششیں کی جارہی تھیں اور گزشتہ سال اس حوالے سے سمجھوتہ طے پا گیا، مگر تفصیلات کو ابھی تک راز میں رکھا گیا ہے۔اس سمجھوتے کی تفصیلات سوئس حکومت کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئیں گی اور ایسا 2023 سے قبل نہیں ہوسکے گا۔مگر یہ تنازع اس لیے پیدا ہورہا ہے کیونکہ الپس کا یہ حصہ دنیا کے ایک بڑے اسکائی ریزروٹ کے اوپر ہے اور وہاں سیاح کافی زیادہ آتے ہیں۔سوئٹزر لینڈ کی سرکاری میپنگ ایجنسی سوئس ٹوپو کے بارڈر چیف ایلن وچ نے کہا کہ ہم سرحد میں آنے والی تبدیلی پر متفق ہیں۔دوسری جانب اٹلی کے حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال ہے۔اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ خفیہ ہے مگر لاج کے نگران لیوئسو ٹروکو کا کہنا ہے کہ ہم اٹلی کی سرزمین میں ہی رہیں گے۔دونوں ممالک کے مذاکرات کے باعث اس جگہ پر مختلف تعمیراتی کام بھی رکے ہوئے ہیں۔
واشنگٹن امریکی کانگریس نے ٹاک ٹاک پر پابندی یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے الگ کرنے کیلئے درکار قانون سازی کی...
نیویارکامریکہ کی یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، نیویارک کے شہر بروکلین میں ہزاروں...
دی ہیگ ہالینڈ میں سفیرپاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈی آر یو صنعتی پارک جو اُلفٹ شہر میں واقع ہے، کا دورہ...
لندن وکٹوریہ بیکھم کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر اسپائس گرلز یکجا ہوگئیں، سالگرہ کی اس تقریب میں سلمیٰ ہائیک اور...
لندن ٹیمز واٹر ماحولیاتی پراجیکٹس کیلئے مزید رقم دے کر پانی کے بلز میں 40فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دینے پر...
برمنگھم دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن غزہ میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کررہی ہے۔ FGRF...
لندن اپولیس نے دوسرے نوجوان پر قتل کا الزام عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کے آغازمیں برمنگھم کے وکٹوریہ...
برمنگھم میرپور کارپوریشن کے اسٹیٹ آفیسر چوہدری محمد فیاض عمرہ کی سعادت کے بعد برمنگھم کے مختصر دورہ پر پہنچ...