اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت نےبجلی کی قیمت میں 9روپے 89پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز )کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں جمعرات کو چیئرمین نیپر انجینئرتوصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی ۔سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 9روپے 91پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق اضافہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 روپے 89 پیسےفی یونٹ بنتا ہے ،اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ، اس لیے جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 98 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا۔اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں 100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔علاوہ ازیں کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 11 روپے 37 پیسے مہنگی کردی گئی۔یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کیا گیا ، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی،جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت 1 روپے 85 پیسے صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گااس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا۔
پشاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگراں وزیر اعلی...
لاہورآڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3...
اسلام آبادسکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن...
اسلام آباد پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل...
شکاگو حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ریجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر...
کراچی بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو...
اسلام آباد کراچی کے نو حلقے، ملتان کی ایک، اسلام آباد کی ایک نشست پر 16 مارچ کو دلچسپ مقابلہ ہوگا جہاں پی ٹی...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک...