راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لئے پر امید ہیں۔ دونوں شخصیات نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔
پشاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگراں وزیر اعلی...
لاہورآڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3...
اسلام آبادسکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن...
اسلام آباد پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل...
شکاگو حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ریجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر...
کراچی بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو...
اسلام آباد کراچی کے نو حلقے، ملتان کی ایک، اسلام آباد کی ایک نشست پر 16 مارچ کو دلچسپ مقابلہ ہوگا جہاں پی ٹی...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک...