کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر ماہر قانون حامد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے توقع نہیں کرتے وہ ایسا بیان دینگے جو نہیں ہوا، ایسا لگتا ہے تبدیلیاں کر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا نیا قسم کا بیان دیا جارہا ہے جو افسوسناک ہے، وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کررہے تھے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں عمران خان کے موقف میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، ضمنی انتخابات کے نتائج اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے بعد عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے متعلق رویہ کافی حد تک نرم ہوگیا ہے، مگر ایک ادارہ ایسا ہے جو آج بھی عمران خان کے نشانے پر ہے، الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر عمران خان آج بھی تنقید کررہے ہیں، دوسری طرف حکومتی اتحاد نے الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ سینئر ماہر قانون حامد خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلا س سے متعلق دو متضاد دعوؤں کا آنا افسوسناک بات ہے، چیف جسٹس سے توقع نہیں کرتے کہ وہ بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن ایسی بات کریں گے جو وہاں نہیں ہوا ہے، ہماری اطلاعات کے مطابق 5-4کی اکثریت سے چیف جسٹس کے نامزد کردہ نام مسترد کردیئے گئے ہیں، ایسا لگتا ہے تبدیلیاں کر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا نیا قسم کا بیان دیا جارہا ہے جو افسوسناک ہے، ادارے کی ساکھ بچانا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن میں جو حقیقت میں ہوا پریس ریلیز میں اس کی نمائندگی ہونی چاہئے، اجلاس موخر کرنا تھا تو ووٹنگ کرانے سے پہلے موخر کردیتے، ووٹنگ ہونے کے بعد اس کو موٴخر ہونا نہیں کہا جاسکتا، آپ نے اب جو نئے نام دینے ہیں وہ نئے سرے سے دینے ہو ں گے، جوڈیشل کمیشن کا اگلا اجلاس چھٹیوں کے بعد ہونا چاہئے۔حامد خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو ساتھ لے کر چلنا چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہے، یہاں نظر آرہا ہے چیف جسٹس عدلیہ کو تقسیم کررہے ہیں، اس سے عدلیہ کے وقار اور آزادی میں کمی آئے گی، چیف جسٹس سے اپیل ہے عدلیہ میں مزید اختلافات نہ پیدا ہونے دیں، چیف جسٹس کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کریں حق اور اصول پر چلیں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پانچ سال سے بٹھایا ہوا ہے، کوئی جواز نہیں ہے انہیں سپریم کورٹ میں کیوں نہیں لایا جارہا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو چار سال سے باہر بٹھایا ہوا ہے، امید ہے چیف جسٹس آئندہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔ حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز میں ترامیم کی ضرورت ہے، بنچ بنانے کا اختیار اکیلے چیف جسٹس کا نہیں ہونا چاہئے، بنچ بنانے کیلئے چیف جسٹس کے ساتھ چار ججوں پر مشتمل کمیٹی ہونی چاہئے، آئینی و سیاسی کیسوں کو سینئر ترین پانچ ججوں کے بنچ کو سننا چاہئے، سپریم کورٹ بار کا پچیس سال سے مطالبہ ہے کہ بنچ pick & choose کی بنیاد پر نہ بنائے جائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال غالباً ہم خیال ججوں کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کرنا چاہتے ہیں، یہ عدلیہ کی آزادی اور وقار کے لئے مناسب نہیں ہے۔ نمائندہ خصوصی جیو نیوز عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ ذرائع نے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر سپریم کورٹ کے اعلامیہ کو جھوٹ قرار دیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے رکن اور بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے کنفرم کیا ہے کہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ ججوں کے نام اکثریتی رائے سے مسترد کردیئے گئے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موقف ہے کہ آرٹیکل 19کے تحت عوام کو جاننے کا حق ہے اس لیے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میڈیا کو جاری کی جائے، سپریم کورٹ کے دو ججوں کے مابین قضیہ مزید بڑھ سکتا ہے کہ سچا کون ہے، سپریم کورٹ میں لڑائی انا کی نہیں ہے بلکہ آئین و قانون پر عملداری کی ہے، ہائیکورٹس کے سینئر ججوں کو نظرانداز کر کے جونیئر ججوں کو سپریم کورٹ میں لانے سے جوڈیشل سسٹم پر سوال کھڑا ہوجائے گا۔ نمائندہ ایکسپریس ٹریبیون حسنات ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نظریاتی طور پر دو واضح گروپس بن گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے پچھلے دو سال میں چار پانچ کی اکثریت سے فیصلے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ میں افسوسناک طور پرا نا کی لڑائی زیادہ لگ رہی ہے، شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیہ میں مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن میں نہ جانے اور مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فوری فیصلے کا مطالبہ کردیا ہے
پشاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگراں وزیر اعلی...
لاہورآڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3...
اسلام آبادسکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن...
اسلام آباد پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل...
شکاگو حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ریجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر...
کراچی بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو...
اسلام آباد کراچی کے نو حلقے، ملتان کی ایک، اسلام آباد کی ایک نشست پر 16 مارچ کو دلچسپ مقابلہ ہوگا جہاں پی ٹی...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک...