لاہور(نمائندہ جنگ)جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش’’ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2022‘‘ کا آغاز کل بروز ہفتہ30 جولائی کو پی سی ہوٹل میں ہوگا، نمائش دو روز جاری رہے گی ، ملک بھر اور بیرون ملک کے تعلیمی ادارے بھی اپنے سٹالز لگائیں گے اور طلبہ و طالبات کو ایک ہی چھت تلے معلومات فراہم کریں گے ۔ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد ایک چھت تلے طلبہ کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کانہایت زبردست موقع فراہم کرناہے، تعلیمی نمائش ہفتہ اور اتوار دوروز صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔طلبہ و والدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے ایکسپو کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس ایونٹ کا نہایت بے چینی سے انتظار تھا ، جنگ گروپ کا تعلیم دوست اقدام ہے۔ یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ہے اور اس طرح کے ایونٹس وقتاً فوقتاً ہوتے رہنے چاہئے۔ جنگ میڈیا گروپ ٹرینڈ سیٹر ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث کئی سال تک ایجوکیشن ایکسپو فزیکل منعقد نہیں ہو سکی تھی اور گذشتہ برس آن لائن ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پشاور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگراں وزیر اعلی...
لاہورآڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3...
اسلام آبادسکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن...
اسلام آباد پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل...
شکاگو حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ریجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر...
کراچی بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو...
اسلام آباد کراچی کے نو حلقے، ملتان کی ایک، اسلام آباد کی ایک نشست پر 16 مارچ کو دلچسپ مقابلہ ہوگا جہاں پی ٹی...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک...