اسلام آباد (مہتاب حیدر) ملکی معیشت میں تقریباً تین ماہ کے بعد نمایاں بہتری آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے قرض کیلئے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کی یقین دہانی حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی جسے پاکستان نے پورا کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے بعد اہم پیش رفت کے طور پر چین نے سب سے پہلے مالی تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور پاکستان کے سکڑتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لئے سیف ڈپازٹ کی مد میں دو ارب ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ درپیش اقتصادی بحران کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کے لئے تین سیف ڈپازٹس ترتیب دیئے ہیں اس مد میں 50؍ کروڑ ڈالرز مالیت کا پہلا سیف ڈپازٹ 27؍ جون، دوسرا اتنے ہی حجم کا سیف ڈپازٹ 29؍ جون 2022ءاور تیسرا ایک ارب ڈالرز مالیت کا سیف ڈپازٹ 23؍ جولائی کو ملنے تھے۔ محکمہ خزانہ نےاس امر کی تصدیق کرتےہوئے مذکورہ سیف ڈپازٹس ایک سالہ مدت کیلئے ہونگے۔ چین نے دو ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4؍ ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے۔تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے۔ جبکہ آئی ایم ایف سے قرضے کی آئندہ قسط کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے جس کی مناسب یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کواس حوالے سے باقاعدہ اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ اس کے علاوہ دوست برادر ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے مالی معاونت کا تندہی سے انتظار ہے۔ اس سے مالیاتی خلاء کی مد میں 4؍ ارب ڈالرز کی تلافی ہوجائے گی اور شرح مبادلہ میں بھی استحکام آجائے گا۔
اسلام آباد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش...
لاہورتحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان میں بچیوں کی...
کراچی پاکستان مسلم لیگ نے عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔مسلم لیگ کے ذرائع کے...
اسلام آباد جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ راولپنڈی کے مطابق پاکستان آرمڈ فورسز جوائنٹ چیفس آف سٹاف...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایت پر سپریم جوڈیشل کونسل نے...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر...
اسلام آباد اب جبکہ پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہے تو حکومتی اتحاد عوامی بیانات کے...
کراچیچیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانے کے تحائف بیچ کر غیر قانونی فوائد حاصل...