کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید4افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد170جبکہ اب تک بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر75افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش و سیلاب سے مزید 4 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد170 جن میں 72 مرد 43 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ ، لسبیلہ اور سبی سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی ہے جبکہ اس دوران شدید بارش اور سیلا ب سے حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک سیلابی صوتحال سے مجموعی طور پر 15 ہزار 337 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے اور670 کلو میٹر پرمشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
کراچی امریکا کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا...
اسلام آبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی...
رحیم یارخان رحیم یارخان کےقریب سڑک پر بنے گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹرالر الٹنے سے13مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی...
کابلطالبان نے دارالحکومت کابل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین کو مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع...
کراچی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ 2021ء میں پاک امریکا باہمی تجارت کا حجم بڑھ کر تقریباً 9؍ ارب ڈالر...
کراچی پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے...
کراچی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں عملہ تعیناتی کیلئے عملے کو...