لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھ لیا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی جس کے بعد مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں،PDM اجلاس میں نوازشریف کی نمائندگی بھی کی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے لیگی رہنمائوں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد سے ہی لیگی رہنمائوں کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی، تمام مرکزی رہنما روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، اس کے ساتھ عمران کے دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے،جن سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ پارٹی ذمہ داران کو ورکرز کنونشنز کے لیے شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان مخالف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔
کراچی امریکا کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا...
اسلام آبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی...
رحیم یارخان رحیم یارخان کےقریب سڑک پر بنے گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹرالر الٹنے سے13مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی...
کابلطالبان نے دارالحکومت کابل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین کو مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع...
کراچی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ 2021ء میں پاک امریکا باہمی تجارت کا حجم بڑھ کر تقریباً 9؍ ارب ڈالر...
کراچی پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے...
کراچی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں عملہ تعیناتی کیلئے عملے کو...