پیٹرولیم قیمتوں میںرد و بدل ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان

05 اگست ، 2022

لاہور( این این آئی)ملک میں اب 15 دن کی بجائے ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل کی جائیں گی، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئےوفاقی کابینہ پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین کرے گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائوکا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔