آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رسالپوراورنوشہرہ کادورہ،ایم سی ای میں تربیتی سہولیات پربریفنگ

05 اگست ، 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپوراورنوشہرہ کادورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپورمیں یادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی، آرمی چیف کوایم سی ای میں تربیتی سہولیات پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ایم سی ای میں اسٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا، ایم سی ای میں بارودی سرنگوں کی تلاش اورایریاکلیئرنس کی تربیت دی جاتی ہے ۔