کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ روڈ دوکانی بابا چوک پر جھنڈے فروخت کرنے والے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور14افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ دوکانی بابا چوک پر جھنڈے فروخت کرنے والوں کے اسٹال پر جمعرات کی شب شہری خریداری میں مصروف تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ۔ بم زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں سرکی روڈ کا رہائشی سورج خان ولد باغی خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ14افراد زخمی ہو گئے جن کے نام دوستم شاہ ولد محمد شاہ،سلیمان شاہ ولد محمد شاہ ،عبدالصمد ولد گل محمد،عنایت اللہ ولد فاروق،میر حاتم علی ولد حیات اللہ،محمد بلال ولد محمد ہاشمی،گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ،مجاہد علی ولد امان اللہ،صغر علی ولد باغی،حبیب اللہ ولد ظفر،یاض احمد ولد مسعود احمد،صبور شاہ ولد فرید شاہ،فرنم داس د ولد لکشمی چند ۔ اورگل محمد ولد محمد ہاشم بتائے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے کی اطلاع ملنے پر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔درایں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رئیسانی روڈ چوک پر ہونے والے بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو کوئٹہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت اور موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے عاشورہ محرم اور یوم آزادی کی مناسبت سے مزید مستعد متحرک اور فعال رہیں وزیراعلی نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر کے سیکورٹی پلان کو مزید جامع اور موثر بنایا جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کو مزموم مقاصد کے حصول کےلئے امن خراب کر نے کا کوئی موقع نہیں مل سکے وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی کے تمام ادارے امن امان برقرار رکھنے کے لیۓ بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کریں وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...