اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے ایمن الظواہری کے لیے کی جانے والی کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کردی انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہری کیلئے کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی ۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان بارڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایمن الظواہری سے متعلق کارروائی میں پاکستانی فضائی حدود کےاستعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق ترجمان کاکہنا تھا کہ 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کو تین سال ہوجائیں گے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش اور کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔ایک سوال کےجواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی یو کے میں منعقدہ رائل...
ریاض سعودی عرب کی حکومت نے قواعد کی خلاف ورزی اور معتمرین کو غیرمعیاری سہولیات فراہم کرنے پر ٹریول کمپنیوں کے...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر...
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شوگر مافیا، مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول کی...
اسلام آباد ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104فیملی سویٹس کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری...
سکھر پاکستان ری پبلک پارٹی کی چیئر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کے مسائل حل کرانا ہمارا منشور ہے،...
اسلام آباد ناصر چشتی )بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان بجلی کی تقسیم کار کمپنیون ۰سی پی پی اے )کی طرف...