کوئٹہ (خ ن) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کامیابی میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے سے وابستہ ہے، ہم آنے والی نسلوں کو اس وقت تحفظ دے سکتے ہیں جب ہم اپنے موجودہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، قائمقام گورنر بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم ہونے والے یونیورسٹی کیمپسز کی حالت اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنرہاوس کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حافظ عبدالماجد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے جیئند جمالدینی بھی موجود تھے،اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی کوالٹی ایجوکیشن میں ہی پنہاں ہے، انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹیز کی کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں اور بالخصوص اساتذہ کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے،واضح رہے کہ اپوائنٹمنٹ کنوینئر فار سرچ کمیٹی کے اجلاس 18 اگست جمعرات کو ہوگا۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...