واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) افغان امن کے لیے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ طالبان کے کچھ عناصر نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت میں امریکا کی مدد کی ہو، یہ ان کے لیے حیران کن نہیں، الظواہری کی موجودگی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکن نیشنل ریڈیو (این پی آر)سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کے کچھ اہلکار کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی سے آگاہ تھے لیکن اس گروپ کی تمام قیادت اس سے آگاہ نہ ہو، افغانستان میں الظواہری کی موجودگی سے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے کچھ طالبان رہنماؤں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے لیے نامزد افغانستان کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور قیادت کو اس بات کا علم نہیں تھا جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی وہاں کوئی سراغ ملا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان دوحہ معاہدے پر قائم ہے، دعوے کی سچائی کے بارے میں جاننے کے لیے تفتیش ابھی جاری ہے، قیادت اس سلسلے میں مسلسل ملاقات کر رہی ہے، نتائج کے متعلق سب کو آگاہ کیا جائے گا۔
نوشکی چند روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو...
پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے غلطیاں معاف کرکے صحیح سمت...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے باجوڑ میں پیپلزپارٹی کے رہنماء و ضمنی انتخاب میں پارٹی کے نامزد...
اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس...
کراچیاسرائیلی حملے میں بچ جانے والا فلسطینی لڑکا امداد کیلئے جان کی بازی ہار گیا 13سالہ زین کے گھر پر بمباری...
کراچی ملت ایکسپریس میں سوار خاتون مسافر مریم بی بی پر پولیس تشدد اور ٹرین میں ان کی پراسرار ہلاکت کا معمہ اب...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ایما پر بطور مرکزی ترجمان نے جماعت کے رہنما شیر افضل مروت صاحب کے...
کوئٹہبلوچستان کابینہ کی تشکیل کے لئے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ، نئی کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے،...