ڈالر کے ذخائر میں کمی

05 اگست ، 2022

کراچی(نمائندہ جنگ)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید19کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 29جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14ارب20کروڑ87لاکھ ڈالرز کی سطح پر یکارڈ کئے گئے،اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19کروڑ ڈالرز کمی سے 8ارب38 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب82 کروڑ 33لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔