اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر سیکرٹری قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔گزشتہ روز اسلام آبادہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کر لئے گئے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے اور اب دوبارہ مرحلہ وار منظوری خلاف قانون ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا مجاز نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں حکم امتناع کی درخواست بھی ہوئی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی۔
تہرانایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق...
واشنگٹنگذشتہ ہفتے امریکہ اوراسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ہوا۔ حکام کے مطابق جونیپر اوک 23.2...
لندنبرطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124سرکاری محکموں کے 5لاکھ ورکرز نے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے بعض ٹھکانوں پر راکٹ سے حملے کیے ۔ اسرائیلی...
نئی دہلیبھارت میں گھریلو تنازع پر سفاک ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے تینوں بچے ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
نئی دہلی :بھارت میں حزب اختلا ف کی مرکزی جماعت کانگریس نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا...
کیفیوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ روس 24فروری کو ایک بڑے اور نئے حملے کی تیاری کر رہا ہے ،...