ڈالر 9روپےسستا،220روپے کا ہو گیا

05 اگست ، 2022

کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 روپے مزید سستا ہوگیا، جس کے بعد 220 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنے آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے کمی ہوئی تھی۔