کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ5اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا ،یوم استحصال کشمیر کی مناسبت پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور اب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کیا جارہاہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جارہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا نوٹس لینا چاہئے اور وہاں اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دینا چاہئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانیوں اورکشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے بھارت نے ہمیشہ یہی کوشش کی کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کو مٹایا جائے لیکن بھارت ہر بار یہ بھول جاتا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیری بھائیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں جس کیلئے وہ بھارتی ریاستی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز حق خودارادیت کودبانا چاہتا ہے جس میں وہ پوری طرح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے بھارت نے بے گناہ کشمیری حریت پسندرہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تاکہ کشمیریوں کی آواز کو ختم کیا جا سکے لیکن یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کو انکے حق سے محروم کر پائے گا، وزیر اعلیٰ نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ یوم استحصال کشمیر پر اپنے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...