راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان میں حکام نے اپنے جزائر کے قریب مشکوک ڈرونز کے اڑنے اور وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تائیوان کی وزارت دفاع نے یہ بیان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورے کے ایک دن بعد دیا ہے جس سے چین سخت ناراض ہو گیا تھا۔چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں علاقے میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق اُن کی سمندری حدود سے 12 میل کی دوری پر جاری ہیں۔فوجی مشقوں میں گولہ باردو استعمال کیا جائے گا اور یہ تائیوان کے ساتھ سمندر میں ہو رہی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ چین کی افواج تائیوان کے اتنے قریب ایسی مشقیں کر رہی ہیں جن کو تائیوان کی وزارت دفاع کے ایک سینیئر عہدیدار نے ’تائیوان کی بحری و فضائی ناکہ بندی کرنا‘ قرار دیا ہے۔چین کی حکومت تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ امریکہ اور یورپ اس کو ایک آزاد جمہوری ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہیں۔تائیوان کے قریب چین کی فوجی مشقوں پر دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے کشیدگی ایک ’کھلے تنازع‘ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ادھر یورپی یونین کے ڈپلومیٹک چیف نے چین کی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے کے بعد جواب میں اس طرح کی مشقیں جواز نہیں رکھتیں۔ذرائع کے مطابق فوجی مشقوں میں گولہ باردو استعمال کیا جائے گا اور یہ تائیوان کے ساتھ سمندر میں ہو رہی ہیں۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...