کوئٹہ(خ ن)کوئٹہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان حکومت پاکستان کی ہدایت پر5اگست 2022 کو اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال منایا جارہا ہے وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی حکومتی عہدیداران و منتخب نمائندے عوام کے ساتھ مل کر اس دن کو منائیں گے تاکہ پوری دنیا پر یہ ثابت ہو جائے کہ ہم بحثیت قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انڈیا کے خلاف ان کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں صوبہ بلوچستان میں بھی آج یہ دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی کی قیادت میں خصوصی واک کا انعقاد ہوگا جس میں منتخب نمائندوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے علاوہ ازیں صوبائی سطح پر دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اس ضمن میں صوبے کے تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اس دن کی تمام تقریبات کو بھرپور کوریج دیں۔
کراچی امریکا کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا...
اسلام آبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی...
رحیم یارخان رحیم یارخان کےقریب سڑک پر بنے گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹرالر الٹنے سے13مسافر جاں بحق ، متعدد زخمی...
کابلطالبان نے دارالحکومت کابل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین کو مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع...
کراچی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ 2021ء میں پاک امریکا باہمی تجارت کا حجم بڑھ کر تقریباً 9؍ ارب ڈالر...
کراچی پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے...
کراچی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ کابل میں بھارتی سفارتخانے میں عملہ تعیناتی کیلئے عملے کو...