عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنیکی شرط ختم

05 اگست ، 2022

ریاض(پی پی آئی) سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔