اقوام متحدہ کمیٹی نےفرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی غلط قرار دیدی

05 اگست ، 2022

جنیوا(مانیٹرنگ نیوز)اقوام متحدہ کمیٹی نےفرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی غلط قرار دیتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی اسکولوں میں طالبات کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی لگا کر فرانس شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی حکام ایک اسکول میں ایک خاتون کی طرف سے ہیڈ اسکارف پہن کر آنے کی وجہ سے اس پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،اس بارے میں ایک شکایت 2016ء میں ایک ایسی فرانسیسی خاتون شہری کی طرف سے دائر کی گئی تھی جو 1977ء میں پیدا ہوئی تھی، اس خاتون کا نام، مذہب اور دیگر شناختی کوائف اس کے وکیل کی درخواست پر ظاہر نہیں کیے گئے،اس درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا اس خاتون پر اس کے ہیڈ اسکارف کے باعث پابندی لگا دینے کا فیصلہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن کے منافی تھا،یہ شکایت جس خاتون کی طرف سے دائر کی گئی تھی، وہ ہیڈ اسکارف کے باعث خود پر پابندی لگائے جانے کے وقت 2010ء میں ایک پیشہ وارانہ تربیتی کورس میں حصہ لینا چاہتی تھی اور اس کورس کے لیے اس نے داخلے کا امتحان اور انٹرویو دونوں پاس بھی کر لیے تھے۔