جدہ، لندن(خبرایجنسی، اے ایف پی) اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے،عالمی منڈی میںبرینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں2.8فیصد کمی، فی بیرل 94.09ڈالر ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے، اوپیک پلس نے کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ،اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔تجزیہ کاروں نے اس معمولی اضافے کو امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے پر سعودی قیادت سے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے،برینٹ سی نارتھ کروڈ 2.8فیصدکمی کیساتھ 94.09ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ2.6فیصد کمی کیساتھ 88.32ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برسلز بلجیم کے پراسیکیوٹرز نےگزشتہ روز بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے ایک نوجوان کو برسلز...
بیروت ، کراچی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان15برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے...
واشنگٹنامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے...
پیرس ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی...
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26...
فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ9مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں عمرایوب،...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں...