کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے مرکزی بینک ’’بینک آف انگلینڈ‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ملک ایک سال تک جاری رہنے والی شدید کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا جو 2008ء کے مالی بحران کے بعد آنے والا کساد بازاری کا طویل ترین دورانیہ ہوگا اور شاید اس کی شدت 1990ء کی دہائی میں آنے والی مہنگائی جتنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح 13؍ فیصد تک رہنے کی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ہوں گی۔ بینک آف انگلینڈ نے اسے ’’ڈومز ڈے وارننگ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینکوں نے شرح سود میں 0.5؍ فیصد اضافے کرے 1997ء کے بعد سے پہلی مرتبہ سب سے بڑا اضافہ کیا ہے او راب یہ 1.75؍ فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایسے افراد جنہوں نے مارگیج پر گھر حاصل کر رکھے ہیں، ان کے نان فکس مارگیج کی سالانہ اوسط ادائیگیوں میں ایک ہزار پائونڈ تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ کورونا وبا کے بعد اور یوکرین میں جنگ کی وجہ سے ملک میں خوراک، ایندھن، گیس اور کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور ان کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہیں لیکن کچھ ماہرین معیشت نے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت ملک کساد بازاری کی طرف بڑھ رہا ہے اس وقت بینک آف انگلینڈ کا رد عمل بہت ہی سست روی کا شکار رہا۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے معاشی بحران کا ذمہ دار روس کو قرار دیا اور کہا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے کئی خاندان غربت کا شکار ہو جائیں گے جبکہ کئی لوگ ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کے مستقبل کے سودوں کی قیمت مئی سے تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہیں، ایک سال قبل کے تخمینوں کے مقابلے میں آج گیس کی قیمتیں سات گنا زیادہ ہیں جس کی وجہ روس کی جانب سے گیس کی سپلائی پر پابندیاں اور سپلائی میں مزید کمی کے خدشات ہیں۔ ملک میں اس وقت بیروزگاری کی شرح 3.8؍ فیصد ہے لیکن دستیاب اسامیاں تاریخی سطح پر ہیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے افرادی قوت میں شدید کمی ہوئی تھی جس کے باعث معاشی سرگرمیاں رُک گئیں۔ اس طرح کی سنگین معاشی صورتحال کے نتیجے میں مکتلف گھرانوں کی آمدنی میں مسلسل دو سال تک کمی رہے گی، 1960ء سے یہ پہلی مرتبہ ہوگا۔ ملک کی جی ڈی پی میں 2.1؍ فیصد کمی آئے گی جبکہ بیروزگاری کی شرح تین سال تک 3.7؍ سے 6.3؍ فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
تہرانایران نے اسرائیل سے حالیہ ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق...
واشنگٹنگذشتہ ہفتے امریکہ اوراسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد ہوا۔ حکام کے مطابق جونیپر اوک 23.2...
لندنبرطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124سرکاری محکموں کے 5لاکھ ورکرز نے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے بعض ٹھکانوں پر راکٹ سے حملے کیے ۔ اسرائیلی...
نئی دہلیبھارت میں گھریلو تنازع پر سفاک ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے تینوں بچے ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا...
پشاور پشاورپولیس لائنزدھماکہ کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔پشاور کی پولیس...
نئی دہلی :بھارت میں حزب اختلا ف کی مرکزی جماعت کانگریس نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا...
کیفیوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ روس 24فروری کو ایک بڑے اور نئے حملے کی تیاری کر رہا ہے ،...