فوجی افسروں کی شہادت کا دکھ پورے بلوچستانی عوام کو ہے، صوبائی محتسب

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(خ ن) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈووکیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کور 12 لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف و دیگر فوجی آفیسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے قوم کے ان بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام شہداء جن میں فوج کے آفیسران شامل تھے جنہوں نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے بعد امداد و بحالی کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے جس طرح جام شہادت نوش کیا ان کی اس عظیم قربانی کو قوم تا دیر یاد رکھے گی,،صوبائی محتسب نے کہا کہ فوج کے ان آفیسران کی شہادت کا دکھ و غم پورے بلوچستان کے عوام کو ہے۔انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی محتسب نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔