پاک فوج کے افسران کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، نصیر ترین

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر) مرکزی انجمن تاجران ضلع کوئٹہ کے صدر نصیر خان ترین نے ایک بیان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کور کمانڈر 12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت کیلئے انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے۔