جوڈیشل افسران کے تقرر وتبادلے

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مفاد عامہ اور سروس کے تقاضوں کے پیش نظر جوڈیشل افسران کے تبادلے کیے ہیں اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی عبد الواحد بازئی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج1 کوئٹہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھل مگسی بمقام گنداواہ برکت علی مرغزانی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج III کوئٹہ ,ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر جان کا تبادلہ ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آ واران سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج I سبی کردیا گیا ہے جبکہ نئے پروموٹڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالباسط کا تبادلہ سیشن جج I کوئٹہ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج X کوئٹہ ،نئے پروموٹڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیر احمد رند کا تبادلہ سیشن جج IIسریاب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھل مگسی بمقام گنداوا ہ اور سیشن جج محمد عمرکھوکھر کو ایکٹنگ ایڈیشنل سیشن جج X کوئٹہ سے ایکٹنگ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج دکی تعینات کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ان تبادلوں پر فوری و تا حکم ثانی عمل درآمد کیا جائے گا مزید یہ کہ ایکٹنگ چارج باقاعدہ پرموشن کا حق نہیں ہے اور ایکٹنگ چارج ختم ہونے پر عہدیدار اپنی اوریجنل عہدے یعنی نچلے سکیل پر خدمات انجام دے گا۔