مشکل گھڑ ی میں سیلا ب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ،الخدمت فائونڈیشن

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہےکہ بارش اورسیلاب سے بلوچستان کے بہت سے علاقے اور لوگ شدید متاثرہوئے ہیں۔ اس لیے ان متاثرین کے لیے بڑی پیکیج کی ضرورت ہے بلوچستان میں بارشوں نےتباہی مچادی ہے متاثرین کو تیار کھانا ،راشن ،خیمے ودیگر ضروریات کی فراہمی ،علاج ومعالجے کی سہولیات کیلئے مفت طبی کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین، الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ کے متاثرہ علاقوں میں تیارکھانا پہنچایا علاج ومعالجے کیلئے مفت طبی کیمپ لگایامتاثرہ علاقوں کے مریضوں کو علاج وادویات فراہم کیا بیلہ متاثرہ علاقے میں خیمہ بستی قائم کرکے متاثرین کو تیاروپیک کھاناپہنچایا۔مرکزی ٹیم نے بیلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ اور رضاکاروں کو سروے وامدادی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔جھل مگسی سیلاب متاثرین میں راشن ودیگر ضروریات تقسیم کیے ۔الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ دردمیں شریک ہے۔