پشتونخوامیپ کی روشن فکر بہترمستقبل کی ضمانت ہے‘نصراللہ کاکڑ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اورمزدا اونر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ بسم اللہ خان الکوزئی خیرمحمد بڑیچ بخت محمد اچکزئی اشرف خان کاکڑ ثناء اللہ ترین عصمت اللہ کاکڑ کلیم اللہ کاکڑ نے کہاہے کہ ہمیں اپنے قائد محمودخان اچکزئی اورپارٹی کے اکابرین کی سیاست پر فخر ہے وفاداری پشتون قوم کے خون میں شامل ہے شرافت کوکمزوری نہ سمجھا جائے تعصب اور ناانصافی کو برداشت نہیں کرسکتے مسائل کاحل ہمارا مقصد ہے شہید خان عبدالصمد خان اچکزئی ودیگر اکابرین کی تاریخی جدوجہد کے بدولت ہمیں آزادی ملی نام نہاد پشتون اورمذہب پرست قوم کومزیدخوشنما نعروں سے دھوکہ نہیں دے سکتے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کی قوم دوست روشن فکر جمہوری سیاست اورقیادت پشتونوں کے بہترمستقبل کی ضمانت ہے پارٹی حقیقی معنوں میں پشتونوں کی نمائندگی کررہی ہے پارٹی چیئرمین نے آج تک کسی کیخلاف کوئی بات نہیں مخالفین منفی حربے استعمال کررہے ہیںمحمود اچکزئی کی نظریاتی اورفکری جدوجہد کے بغیر ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے آزاد الیکشن کمیشن کے بغیر جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔