شہباز ٹائون میں پالتو کتا ہمسائے کے گھر گھس جانے پر مالک کےگھر پرفائرنگ

05 اگست ، 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شہباز ٹائون میں پالتو کتا ہمسائے کے گھر میں گھس جانے پر پڑوسی نے مالک کے گھر پرفائرنگ کر دی جس سے گیٹ کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق شہباز ٹائون میں رہائش پذیر ایڈووکیٹ خالد خان کا پالتو کتا ہمسائے کے گھر چلا گیا تھا جس پر ہمسائے نے گزشتہ روز وکیل کے گیٹ پر فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ،تاہم فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ۔