رشید ناصرنے تعزیت کی

05 اگست ، 2022

کوئٹہ ( پ ر ) اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نےجمعرات کو رودملازئی جاکر گزشتہ روز اسلام آباد میں ایڈووکیٹ سمیع اللہ بازئی کی وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت کی۔ قبل ازیں رشید خان ناصر نے حاجی اختر درانی کے گھر جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔