سیلاب و بارش متاثرین کی مشکلا ت سے بخوبی آگاہ ہوں‘ اصغر ترین

05 اگست ، 2022

پشین(نامہ نگار)بلوچستان اسمبلی کے رکن اصغرخان ترین اور ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمدشہی نے پشین میں بارشوں اورسیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں صوبائی حکومت کی جانب سے فی کس دس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئےحاجی اصغر خان ترین نے اس موقع پر کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے جووعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہوگیا بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لاکر طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کی مدد کی جائے گی۔