پرنس روڈ کے ہوٹل سے سرکاری افسر کی لاش برآمد

05 اگست ، 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پرنس روڈ کےایک ہوٹل کے کمرے سے نصیر آباد کے رہائشی محکمہ زراعت خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ ولد محمد بخش کی لاش برآمدہوئی ہے پولیس کے مطابق نصراللہ خضدارسے سرکاری اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ آیاتھا اورہوٹل میں مقیم تھاجمعرات کی صبح ہوٹل کے عملے نے کمرے کی صفائی کیلئے دروزاہ بجایا تاہم دروازہ نہیں کھولا گیا عملے نے شام پانچ بجے دوبارہ کمرے کا دروزاہ بجایا پھر بھی نہ کھولنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے دروازے توڑ تو نصراللہ کوکمرے میں مردہ حالت میں پایا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔