صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت

05 اگست ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی اپنے وکیل کبیر بڑیچ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت مقدمہ میں بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ مسلسل تیسری مرتبہ دوران سماعت عدالت میں پیش نہیں ہوئی ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کی سماعت میں پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ ہر صورت عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔بعدازاں سماعت 15 اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔