شاہرگ کی کوئلہ کان میں ٹرالی الٹنے سے ایک کانکن ہلاک

05 اگست ، 2022

ہرنائی ( نامہ نگار) شاہرگ کوئلہ کان میں کوئلے نکالنے والی ٹرالی الٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر قریبی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے کانکن کی لاش کو نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔