کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو پارٹی کانگرس کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پارٹی کو ہر سطح پر وسیع اور منظم کرنے کیلئے دن رات محنت کرنی ہوگی اور ابتدائی یونٹوں کے انتخابی کانفرنسوں کے ہدف کو فوری طور پر حاصل کرنے کیلئے مسلسل کام کرنا ہوگا اور ابتدائی یونٹوں کی کانفرنسوں کے بعد علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد کی تیاریاں بھی شروع کرنی ہونگی۔ اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ہر سطح پر منفی رویہ اور منفی طرز عمل کو ترک کرکے حوصلہ مندی اور برداشت کی جذبے کو اپنا کر اعلیٰ انسانی اسلامی اور پشتنی اقدار کے مطابق عوام کی خدمت کرنی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدرمحمد عیسیٰ روشان ، صوبائی نائب صدر یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے،پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید عبدالقادر آغا، خوشحال خان کاسی اور ضلعی ایگزیکٹوز کے اراکین نے ضلع کوئٹہ کے ضلعی ایگزیکٹو اورضلعی کمیٹی کے ماہانہ اجلاسوں سے خطاب میں کیا ۔ اجلاسوں کی صدارت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے کی ۔ اجلاسوں میں گزشتہ رپورٹ پیش کی گئی اور ان کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تنظیمی امور سمیت مختلف فیصلے کیے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں پارٹی کوہرسطح پر مزید وسیع کرنے ، پارٹی میں مزید لوگوں کو شامل کرنے ،ابتدائی یونٹوں کی فعالیت اور ان کے کانفرنسوں کا انعقاد او رپارٹی کو منظم کرنے کیلئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے ۔
اسلام آباد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے 14 ماہ قبل دوران ناکہ ڈیوٹی فائرنگ سے زخمی ہونے والے...
راولپنڈی سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر خالد رندھاوا سے سرکاری گاڑی کی ریکوری اوربعد ازاں کرایہ و...
راولپنڈی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ایک ڈاکٹرسمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ...
راولپنڈیفروٹ اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شہریوں نے...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی...
اسلام آباد اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف...
راولپنڈی پنجاب آرٹس کونسل میں آزاد کشمیر یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا...
اسلام آباد گھر سے لڑائی جھگڑ ے کے بعد لاپتہ ہونے والی دوشیزہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کورال میں...