لسبیلہ میں تیز بارش کا امکان، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت

05 اگست ، 2022

لسبیلہ(خ ن)اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ میں تمام ماہیگیروں کو ہدایت کی گئ ہے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق 6 اگست سے 10 اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ لسبیلہ کے مختلف ساحلی مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ماہی گیر اس دوران سمندر جانے سے گریز کریں اپنی کشتی اور الات محفوظ مقامات پر رکھیں تاکہ کسی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔