قلات: سیلاب میں جاں بحق شخص کے لواحقین کو امدادی سامان کی فراہمی

05 اگست ، 2022

قلات(نامہ نگار)ڈی سی قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی ‘اے سی قلات جہانزیب بلوچ اور ایس ایچ اوقلات لیویز رسالدار عبدالظہور نے دشت محمود واحدآباد جاکر سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہونے والے محمد بخش پندرانی کے لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ کی اس موقع پر متاثرہ خاندان کو راشن‘ برتن‘ ٹینٹ سمیت دیگر امدادی سامان بھی دیا۔