بچے کو بچاتے ہوئے ماں ندی میں ڈوب گئی

05 اگست ، 2022

حمید آباد (آئی این پی) ماں اپنے بچے کو بچاتے ہوئے نہر میں کود ِپڑی بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیامگر ماں کی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی لاش کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے ملک محمدعلی کی حدود میں حیردین ڈرینیج میں بچہ نہاتے ہوئے ڈوب رہاتھاتو ماں اپنے لخت جگرکو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی ۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ بچے کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا مگر بچے کی والدہ موت کے منہ میں چلی گئی جس کی لاش کی تلاش تاحال جاری ہے ۔