کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ یوم شہدا پولیس ہمیں قوم کی جرات ، بہادری اور عزم و استحکام کی یاد دلاتا ہےجنہوں نےقیام پاکستان سے لے کر اب تک قربانیاں دے کر اسلام اور ملک کے پرچم کو سر بلند کرنے والے شہدا نے قوم کو زندہ و جاوید کیا جوانوں کی قربانیاں ہم سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ہمیں دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہتے ہوئے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ہمیں فخر ہے کہ ہماری صفوں میں فیاض احمد سنبل،ساجد مہمند، مبارک شاہ اور حامد شکیل صابر جیسے جری اور بہادر افسران سمیت تقریباً 960کے قریب شہدا شامل ہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی و آر پی او کوئٹہ ریجنل عبدالقادر قیوم ٗ ایڈ ایشنل آئی جی و بی سی کمانڈنٹ سلمان چوہدری ٗ ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ ٗ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر احمد جواد ڈوگر سمیت دیگر افسران اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد موجود تھی آئی جی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ وہ ایسی فورس کے کمانڈ رہیں جس کا ہر جوان عزم بہادری اور حوصلے کا بہترین مثال ہے ہمارے جوان ہمہ وقت جرائم اور خصوصاً دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اللہ کے ہاں سر خرو ٹھہرے آئی جی نے کہا کہ شہداء پولیس بلوچستان کی قربانیوں کے باعث صوبے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہےشہیدمرتے نہیں بلکہ راہ حق کے گواہ کے طور پر زندہ ہیں ہمیں اپنے پیاروں کی قربانیوں پر فخر ہے اور انہیں ہی قربانیوں کے باعث ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا جارہا ہے ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام کیلئے ہر وقت برسر پیکار ہیں انہوں نے کہا کہ فورس کے مسائل کے حل کیلئے ایک سربراہ کی حیثیت سے میں ہر فورم پر خود کو بلوچستان پولیس کا وکیل سمجھتا ہوں میں واضح کرنا چاہتا ہو کہ مجھے کسی صورت شہداءکی فیملی سے الگ نہ سمجھا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کی میں ہر فورم پر پولیس اور خصو صا ً شہداءکے لواحقین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا بلوچستان پولیس کی تنخواہیں پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے برابر کرنا اور خاص کر بلوچستان پولیس کا رسک الاؤنس میں اضافہ میر ی ترجیحات میں شامل ہیں ۔بلوچستان 2006سے اب تک تقریباً شہداءکے 200بچوں کو مختلف عہدوں ڈی ایس پی ‘ انسپکٹر ، سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، کانسٹیبل ، جونیئر کلر ک اور کلاس فور میں بھر تی کیا جاچکا ہے شہداءکے لواحقین کے لئے پولیس شہداءاسکالر شپ کے ذریعے پوری کوشش ہو گی کہ ایسا مربوط نظام بنایاجائے جس سے وہ ثانوی سے لیکر یونیورسٹی کی سطح تک باقاعدہ تعلیم حاصل کر سکیں آئی جی پولیس نے اعلان کیا کہ فورس کے شہیدوں اور حاضر سروس اہلکاران کے بچے کیڈٹ کالجز میں داخلہ کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں محکمہ ان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا۔
کوئٹہجماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان مجرم نہیں عوامی...
کوئٹہ پروفیسر فضل حق میرایک روشن مینار تھے ،جس نے علم کے پیاسوں کی پیاس بجھائی،وہ ایک شجر سایہ دار تھے، ،ان...
کوئٹہ سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدرصدف خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وویمن یونیورسٹی...
کوئٹہفیاض حسن سجاد ویلفیئر فا ئو نڈ یشن کےچیئرمین محمد عثمان فیا ض ، کوآرڈینیٹرسید سلیم رضا ایڈووکیٹ،...
کوئٹہصوبائی دارالحکومت میں سموسوں، پکوڑوں جلیبی اور مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے جبکہ قیمتوں میں بھی ہوشرباء...
کوئٹہہیلتھ منیجمنٹ کیڈر بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹر طاہرہ کمال...
کوئٹہپاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ نے کہاہے کہ اسلام نے عورت...
کوئٹہرمضان ریلیف پیکیج کے تحت مختلف اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے، چینی ،گھی ،دال چنا ،...