ڈی سی قلعہ سیف اللہ کی معطلی فی الفور منسوخ کی جائے،آل پارٹیز

05 اگست ، 2022

مسلم باغ(پ ر)مسلم باغ میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سےڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی معطلی کے خلاف مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالمالک کاکڑ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما سردار محمد حنیف کاکڑ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر عبدالرؤف سرگڑھ محمد عارف کاکڑ عبدالغفار درانی قبائلی ملک رمضان عنایت مہترزئی عبدالجبار سلطانزئی سعداللہ خان ناصر عبدالواسع کاکڑ سہیل خان سرگڑھ محمد حسن اور دیگر شریک تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعظم شہبار شریف وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری نے قلعہ سیف اللہ کے دورہ کے دوران وزیراعظم کی ایدایت پر ڈی سی حاجی حافظ محمد قاسم کاکڑ کو معطل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر نے حالیہ طوفانی بارش کے بعد قلعہ سیف اللہ کے تمام علاقوں کا دورہ کیا ڈی سی حج کی سعادت کیلئے گئے تھے جس دن وطن واپس پہنچے اور دوسرے ہی دن ڈیوٹی پر واپس آگئے متاثرین سے ملے اور علاقوں کا دورہ کیا اس دوران اس کے ساتھ قبائلی عمائدین میڈیا نمائندے بھی موجود تھے نقصانات کی نشاندہی کی اور ڈی سی کی جانب سے ازالے کیلئے یقین دہانی بھی کرائی گئی انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو شکایت ہوتی تو ان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے جبکہ عوام کو کوئی شکایت نہیں ہے اور ڈی سی حافظ محمد قاسم کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں اس کے باوجود ان کو معطل کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپیل کی فی الفور ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کو بحال کیاجائے۔